ویب ڈیسک:پاک انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی جو کہ سیلاب زدگان کے لیے قائم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائےگی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحدکرنے میں مددکی، اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں، پی سی بی تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالا، پہلے ٹی 20 میچ کے ذریعے فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کے لیے اعزاز ہے۔