سونے کی فی تولہ قیمت سے متعلق بڑی خبر

سونا،فی تولہ،قیمت،عالمی صرافہ،سٹی42
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور سونے کی فی تولہ قیمت برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے پر  ہی برقرار ہے،10گرام سونےکابھاؤ بھی ایک لاکھ 32 ہزار 973 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1674ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور   فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی جو آج بھی برقرار رہی۔