ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پیٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم بھی گرادیا

Electricity Prices
کیپشن: Electricity Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر، وفاقی حکومت نے بنیادی ٹیرف کی بنیاد پر گھریلو صارفین کیلئے 37 پیسے سے لیکر 4 روپے 10 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، نیپرا کا منظور شدہ نیا ٹیرف ماہ اکتوبر میں نافذالعمل ہو جائے گا۔ 

دستاویزات کے مطابق بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کو 18 روپے 58 کی بجائے 18 روپے 95 پیسے فی یونٹ پر بلنگ ہوگی جبکہ 200 ایک سے300 یونٹس تک 21 روپے 47 پیسے کی بجائے22 روپے 14 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بلز جاری ہوں گے، ٹیرف کے مطابق 300 ایک سے لیکر 400 یونٹ پر 24 روپے 63 پیسے کی بجائے 25 روپے 53 پیسے فی یونٹ چارج ہوں گے جبکہ401 سے 500 یونٹس پر 26 روپے 9 پیسے کی بجائے 27 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر بلنگ کی جائیگی۔

 دستاویزات کے مطابق 500 ایک سے لیکر 600 یونٹس تک 27 روپے کی بجائے 29 روپے 16 پیسے فی یونٹ پر بلنگ ہو گی جبکہ 600 ایک سے لیکر 700 یونٹ تک 27 روپے 65 پیسے کی بجائے 30 روپے 30 پیسے فی یونٹ چارج ہوں گے جبکہ 700 یونٹس سے زائد پر 31 روپے 12 کی بجائے 35 روپے 22 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بلنگ ہو گی۔

 دوسری جانب تھری فیز میٹرز پر آف پیک آورز میں 24 روپے 91 پیسے کی بجائے 28 روپے 7 پیسے فی یونٹ چارج ہوں گے جبکہ پیک آورز کیلئے بجلی 33 روپے 23 کی بجائے 34 روپے 39 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کی جائے گی، سنگل و تھری فیز میٹرز کے حامل گھریلو صارفین کو یہ ٹیرف اکتوبر سے لگایا جائیگا، بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، جی ایس ٹی سمیت دیگر ٹیکسز علیحدہ چارج ہوں گے۔