ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونم کپور کے بیٹے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل

Sonam Kapoor
کیپشن: Sonam Kapoor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی  اداکارہ سونم کپور آہوجا نےاپنے بیٹے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سونم نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہیں ان کے شوہر اور بیٹے کو کو پیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے بیٹے کا نام وایو بتایا ہے جس کے مطلب کو بھی انہوں نے واضح کیا ہے۔

سونم کپور نے صاحبزادے وایو کے نام کا مطلب بتایا کہ وایو زندگی کا بھگوان ہے، جو زندگی اور عقل کی رہنمائی کرنے والا ہے۔

واضح رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا 8 مئی 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں پچھلے ماہ 20 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔