محمد رضوان نے بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا

Babar Azam ,Rizwan
کیپشن: Babar Azam ,Rizwan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے کپتان بابراعظم کا ٹی 20 میچز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد رضوان نے یہ اعزاز 52 اننگز میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حاصل کیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی 52 اننگز میں 2000 رنز بنا رکھے ہیں، جب کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 56اننگز میں 2000رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔