منال خان سےمتعلق سسر نے مداح سے کیا کہا؟ واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی

Minal Khan and Ahsan Mohsin Ikram
کیپشن: Mohsin’s father & Minal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں, گزشتہ دنوں مداح نے منال خان کے سسرسے واٹس ایپ پر گفتگو کی جو کہ منظرعام پر آگئی، اس بات چیت میں سسر نے مداحوں کو اپنی بہو کے بارے بتایا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں،منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی، دونوں فنکاروں کے ولیمے کی تقریب کل یعنی 12 ستمبر ہوئی۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ منال خان کے سسر اور مداحوں میں ہونے والی واٹس ایپ چیٹ  سامنے آئی، گزشتہ دنوں کسی مداح نے اداکارہ کے سسر سے منال خان کے بارے پوچھے گئے ذاتی نوعیت کےسوالات کی گفتگو پوسٹ کی۔

مداح نے اداکارہ کے سسر سے پوچھا کہ ' انکل منال آپ کو کیا کہہ کربلاتی ہے؟ جس کے جواب میں احسن محسن اکرام کے والد نے کہا کہ' ڈیڈ'۔ ایک اور سوال کرتے مداح نے پوچھا کہ 'انکل اپنی بہوکے بارے کچھ بتائیں، میرا مطلب مینو'، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ بہت خوبصورت ہے،اللہ اس پر اپنی رحمت اور اس کا ساتھ احسن کے ساتھ رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ منال خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بتایا ۔اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کو شادی کے ایک ہفتے بعد کیسا محسوس ہورہا ہے؟ اس کے جواب میں اداکارہ منال خان کہتی ہیں کہ ویسا ہی لگ رہا ہے جیسا شادی سے پہلے لگتا تھا مطلب بہت اچھا محسوس کررہی ہوں۔

اس کے علاوہ بھی ادا کارہ منال خان سے شادی پر ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھا گیا ہے جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھ سے زیادہ احسن کو تحفے ملیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer