ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول نہ ملا لبنانی سرجن سائیکل پر ہسپتال پہنچ گیا، تصویر وائرل

Lebanon Surgical Doctor
کیپشن: Surgical Doctor
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ کا پیرس لبنان کو پٹرول کی قلت کا سامنا  لیکن زندگی چلتی رہے گی۔ سوشل میڈیا پر ایک ڈاکٹر کی نوزائدہ بچے کے ساتھ تصویر وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں امراض نسواں کے سرجن ڈاکٹر سلیمان کے ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ اسٹیٹس میں انھوں نے نوزائیدہ بچے اور ٹریک سوٹ کے بارے میں  بتایا توسوشل میڈیا صارفین نے ان کو سراہا۔ ڈاکٹرز کی نے بتایا کہ وہ اپنے گھرپر اس وقت ٹریک سوٹ میں تھے، جب انہیں بیروت کے’رزق‘ ہسپتال سے فون آیا کہ ایک خاتون کو زچگی میں پیچیدگی کے بعد ہسپتال لایا گیا ہے جس کی سرجری ضروری ہے۔ لہذا وہ اس کیس کے لیے اپنی خدمات فراہم کریں۔

ڈاکٹر نے فوری طور پر ہسپتال جانے کے لیے گاڑی اسٹارٹ کی مگر پٹرول نہ ہونے کے باعث گاڑی نہ چلی۔ چنانچہ وہ اسی ٹریک سوٹ میں اپنی سائیکل چلا کر ہسپتال پہنچے۔ نومولود الیاس کے ساتھ ٹریک سوٹ میں بنائی گئی تصویر کے حوالے سے ڈاکٹر زکی سلیمان کا کہنا تھا میں اس بچے کی تصویر اپنے پاس محفوظ رکھوں گا تاکہ جب یہ بچہ بڑا ہو تو میں اسے بتاؤں کہ تمہارا یہ ڈاکٹر تمہیں زندگی میں لانے کے آپریشن کے لیے ٹریک سوٹ پر سائیکل پر ہسپتال آیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بچے کو بتاؤں گا کہ تم ایک ایسے دور میں پیدا ہوئے تھے جسے پٹرول، ادویات اور بجلی کی فراوانی کا دور کہا جاتا تھا مگر ہمارے ملک کے 90 فی صد شہری ان بنیادی سہولیات سے محروم تھے۔