سعودی عرب کی ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

Saudi Foreign Minister Prince Faisal
کیپشن: Saudi Foreign Minister
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات کے لیے درست وقت کا تعین کرنا پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی روایتی حریفوں کے درمیان صلح صفائی کی کوششیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کردی ہے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، تاہم درست وقت کا تعین کرنا پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کے لیے فورمز فراہم کریں گے، مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان اور بھارت کے باہمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
یاد رہے چند ماہ قبل واشنگٹن میں اماراتی سفیر نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کر رہا ہے تاکہ روایتی حریفوں کے درمیان ’صحت مند اور فعال‘ تعلقات قائم ہوسکیں۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کی طرف ہمیشہ مذاکرات کیلئے ہاتھ بڑھایا گیا لیکن انتہاپسند ہندوؤں نے امن کی کوششوں کو ہر بار سبوتاژ کیا، کبھی سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی صورت اور کبھی ریاستی سطح پر پلوامہ کا ڈرامہ رچا کر امن کی کوششوں کو نفرت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔