سری لنکن کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کردی

Sri Lanka Cricketer big offers to Pakistan
کیپشن: Sri Lanka Cricketer big offers to Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے   پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی)  کو سری لنکا کے ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کی پیشکش کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد  نے ٹویٹ کرتے ہوئےکہا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ جب سری لنکن کرکٹ پر برا وقت تھا، کس طرح پاکستان اور بھارت نے ہمیں سپورٹ کیا،ہم سری لنکن ریٹائرڈ کرکٹرز پاکستان آکر نمائشی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

دھمیکا پرساد نے اپنی ٹویٹ میں   پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹر محمد حفیط، شعیب اختر، شاہد آفریدی  اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو ٹیگ کیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی، انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے،انگلینڈ کی مینز ٹیم نے 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer