ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر پر ڈینگی کے حملے جاری،مزید10کیسز رپورٹ

news dengue cases report in lahore
کیپشن: news dengue cases report
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کوروناکیساتھ  ساتھ  ڈینگی کے واربھی جاری، لاہور میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کےمزید10 مریض رپورٹ ہوئے،تعداد497 تک پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق  کورونا کےبعدڈینگی کیسز کا پھیلاؤ بھی بڑھنے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مزید10نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ ڈینگی کےمریضوں کی تعداد497 تک پہنچ گئی، لاہورکےہسپتالوں میں ڈینگی کے19 ،میوہسپتال ،گنگارام ہسپتال میں3 ، 3ڈینگی کےمریض زیرعلاج ہیں ،فاطمہ میموریل،سروسزہسپتال میں ڈینگی کے 4،ڈاکٹرزہسپتال میں 2 ، نوازشریف ہسپتال،حمید لطیف ہسپتال میں 1،1 ڈینگی کا  مریض زیرعلاج ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب  سے گزشتہ روز 52 ہزار880 ان ڈورمقامات  اور 7ہزار808آؤٹ ڈورمقامات کی چیکنگ کی گئی جبکہ  گزشتہ روز 539ان ڈور،آؤٹ ڈورمقامات سےلاروابرآمدہوا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کی تشخیص اور علاج کے انتظامات ہی مکمل نہ ہوئے ۔۔ ڈینگی وارڈز اور ہائی انڈیپنڈنسی یونٹس تاحال غیر فعال ہیں ۔ کمشنر محمد عثما ن  نے  نوٹس لیتے ہوئے انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔کمشنر محمد عثما ن  کا  کہنا ہے  غفلت برتنے والے افسران کو انجام کیلئے تیار رہنے کا بھی کہہ دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر   کا   کہنا ہے کہ  آنکھوں میں جلن،تیز بخار  یا جسم میں درد ہو تو شہری  فوری اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔