‘‘موجودہ حکومت چند ووٹوں پر کھڑی ہے اسے گرانا کوئی مسئلہ نہیں’’

‘‘موجودہ حکومت چند ووٹوں پر کھڑی ہے اسے گرانا کوئی مسئلہ نہیں’’
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کہتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت چند ووٹوں پر کھڑی ہے اسے گرانا کوئی مسئلہ نہیں، یہ اتنے کمزور ہیں کہ نیوروبان کے ٹیکے لگائے بغیر چل ہی نہیں سکتے۔

پیپلزپارٹی پنجاب آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیپلزپارٹی پنجاب قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو گرانے کیلئے وفاقی حکومت کو ماورا آئین اقدام کرنا پڑے گا، اگر سندھ میں گورنر راج لگا تو اس میں بھی انھیں شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے پیچھے کشمیر، افغانستان اور مہنگائی جیسے ایشوز کو دبایا جارہا ہے۔ قمرالزامان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پانچ سے سات ووٹوں پر کھڑی ہے جن کو روزانہ نیوروبان جیسے ریلیف کے ٹیکے لگ رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر کا اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مولانا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، تحفظات اگر دور نہ ہوئے تو مولانا کے ساتھ ہماری صرف دعائیں ہی رہ جائیں گی۔

اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی 31 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور بلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔