ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’حکومت پاکستان کومودی کی بیوقوفی سے فائدہ اٹھانا چاہئے‘‘

’’حکومت پاکستان کومودی کی بیوقوفی سے فائدہ اٹھانا چاہئے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ ختم نہیں کیا جارہا، عمران خان بہترطور پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان یواین او میں کشمیر کا کیس لڑنے گئے ہیں اور پاکستان آخری دم تک کشمیریوں کا ساتھ دےگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کل کشمیر کے بارڈر پر جا رہے ہیں جہاں وہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور کشمیریوں کواحساس دلائیں گے کہ مشکل گھڑی میں وہ اکیلے نہیں پورا پاکستان ان کیساتھ کھڑا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمن کو کچھ نہیں ملے گا وہ جو کچھ کرنا چاہیں کرکے دیکھ لیں، وہ صرف مدرسوں کے طلبا  کو لارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا کا مقصد کچھ اور ہے، بلاول نے انکار کردیا ہے اور ن لیگ بھی ساتھ نہیں دے گی، مولانا کیساتھ سیاسی پارٹیاں کھڑی نہیں ہوں گی۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں جو اس وقت لندن میں بیٹھے ہیں اُن کی گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں، معیشت کی تباہی میں ان کا بھی ہاتھ ہے، شہبازشریف کی سیاست اس وقت امتحان میں ہے، حکومت پاکستان کومودی کی بیوقوفی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں نئی ٹرینیں شامل کی جا رہی ہیں، ریلوے کواَپ گریڈ کیا جارہا ہے اور ننکانہ صاحب ریلوے سٹیشن کوجلداَپ گریڈ کردیا جائے گا، ریلوے کی بحالی  کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer