لاہور میں حوا کی ایک اور بیٹی تیزاب گردی کا شکار ہوگئی

لاہور میں حوا کی ایک اور بیٹی تیزاب گردی کا شکار ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) لاہور میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، چونگی امرسدھو میں نامعلوم افراد نے خاتون پرتیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو میں نامعلوم افراد نے خاتون پرتیزاب پھینک دیا، افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نازیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا چہرہ اور جسم تیزاب سےجھلس چکا ہے، متاثرہ خاتون میلاد چوک کی رہائشی، کنٹونمنٹ بورڈ میں سینٹری ورکرہے، خاتون کے شوہرکی درخواست پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer