( سعدیہ خان) شہدا کربلا کی بھوک اور پیاس کو یاد کرتے ہوئے ملک بھر میں جگہ جگہ لنگر حسینیؑ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ہر خاص وعام کو نیاز حسینؑ کا کھانا کھلایا جاتا ہے۔
میدان کربلا میں پیش آنے والی بھوک اورپیاس کی یادمیں اب بھی لنگرحسینیؑ کااہتمام ثواب سمجھ کرکیاجاتاہے، بیرسٹر عامر حسن بھی کئی سالوں سے نیاز حسینؑ کا اہتمام کرتے ہیں جہاں بلاتفریق حسینیؐؑؑ لنگرسب کیلئے دستیاب ہوتاہے، حضرت امام حسین علیہ السلام کے مہمانوں کی تواضع میں خاص پکوان پیش کیے جاتے ہیں۔
حضرت علی المرتضیٰؑ کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے لنگر حسینیؑ میں دارلشفقت کے یتیم بچوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے،کسی کو کھاناکھلانا باعث ثواب عمل ہے لیکن یہی عمل اگرشہدا کی بھوک اورپیاس کی یادمیں کیاجائے توپھراس کی اہمیت اوربھی بڑھ جاتی ہے۔