ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکار کا پاکستان کی سالمیت پر بظاہر معصومانہ حملہ؛ محب وطن پاکستانیوں کا سخت احتجاج

Salman Khan, Saudi Arabia, Hindutva, City42
کیپشن: سلمان خان گنیس کی پوجا کر رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بھارت  پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی جس ناپاک سازش پر  کئی دہائیوں سے رکے بغیر عمل کر رہا ہے اس کو  پکاستانی عوام اور اداروں کی سخت جانی کے سبب سخت ناکامی کا سامنا کرنا پر رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہندوتوا کے پجاری  پاکستان کے ٹکڑے کرنے کے خواب دیکھنے اور اپنے ایجنٹوں کو یہ خواب دکھا کر استعمال کرنے کی پرانی علت سے باز نہیں آ رہے۔ اب بالی ووڈ کے بہت بڑا اداکار کہلانے والے شخص نے  بلوچستان کو توڑ کر پاکستان سے الگ کرنے کے پرانے خواب کا خود اعتراف کر لیا۔

بھارتی حکومت کٹھ پتلیوں کی حیثیت سے استعمال ہونے والے ادااکاروں سے بھارت پاکستان کے خلاف ثقافتی جنگ میں اہم کام لیتا رہا ہے، اب بھی ان مہروں کو پروپیگنڈاجنگ میں بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اس کی ایک مکروہ مثال اس وقت سامنے آئے جب اداکار سلمان خان نے سعودی عرب جا کر بثاہر معصومیت کے ساتھ بلوچستان کو پاکستان سے الگ ملک شمار کرنے کی کوشش کی۔ 

سلمان خان  نے معصومیت کے ساتھ پاکستان کی سالمیت پر سنگین حملہ کیا اور بلوچستان کو پاکستان سے الگ ملک قرار دے دیا۔ زیادہ مکروہ حرکت یہ ہے کہ سلمان خان نے اب تک اپنی کمینگی پر معافی نہیں مانگی۔

Caption  سلمان خان نے کلائی پر رام مندر سے منسوب گھڑی باندھ رکھی ہے۔  بھارت میں ہندوتوا کے پجاریوں نے سلمان خان کو اس کے کیرئیر میں کئی مرتبہ پاکستان کے خلاف استعمال کیا، وہ بھارت کے خلاف کبھی  کوئی "معصومانہ ماقت" نہیں کرتا۔ 

ان دنوں بالی ووڈ انڈسٹری کے تین مشہور  اداکار ، سلمان خان ، شاہ رخ اور عامر خان سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں تینوں اداکار مختلف تقریبات میں مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا  پر پھیل رہی ہیں۔

ایک میڈیا سیشن کے دوران سلمان خان نے بظاہر معصومیت سے کہا کہ ’ بہت سے لوگ ہمارے ملک سے یہاں (سعودی عرب) آتے ہیں، یہاں پر بلوچستان، افغانستان اور پاکستان سے بھی لوگ آتے ہیں۔‘

 سلمان خان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا،  پاکستانوں نے سلمان خان کی اس مکروہ حرکت پر اس پر سخت تنقید کی لیکن اس نے اب تک پاکستان اور پاکستانی شہریوں سے معافی نہین مانگی۔


 زیادہ شرم ناک بات یہ سامنے آئی کہ پاکستان مین رہنے والے بہت سے لوگوں نے سلمان خان کی اس حرکت کو معصومیت  اور لاعلمی قرار دینے کی مہم چلا رکھی ہے۔  سلمان خان نے اپنے بیان میں بہت واضح انداز سے  بلوچستان کو  پاکستان سے الگ ایک ملک شمار کیا، بلوچستان کے ساتھ افغانستان کا نام لیا اور اس کے بعد الگ سے پاکستان کا نام لیا۔ بلوچستان مین بھارتی کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کتھ پتلی دہشتگرد تنظیمیں روزانہ پاکستان کی سالمیت پر خوفناک حملے کر رہی ہیں۔ ان حملوں کی وجہ سے آج کل بھی ٹرین سروس بند ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کرنے مین ملوث بہت سے لوگ بھارت جا کر تربیت لیتے رہے، بہت سے  دہشتگردوں کو بھارت نے افغانستان میں اپنے سازشی نیٹ ورک کے ذریعہ پاکستان کے اندر تخریبی سرگرمیوں کے لئے تیار کیا۔ اس ساری صورتحال کو لے کر پاکستان بار بار عالمی فورمز پر احتجاج کرتا رہا ہے اور براہ راست بھارت کو دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے کا مجرم ٹھہراتا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان میں لوگ یہ ماننے پر تیار نہیں کہ بارتی اداکار سلمان خان سے کوئی بھول ہوئی یا ان کیزبان پھسل گئی۔   پاکستان کے محب وطن شہریوں نے اسے سیاسی کشیدگی سے جڑا معاملہ قرار دیا۔

 پاکستان کے اندر اور باہر موجود بہت سے دشمنوں نے سلمان خان کی اس حرکت کو معصومانی غلطی قرار دے کر اس کا دفاع کیا لیکن خود سلمان خان نے اب تک اپنی اس حرکت پر معافی نہیں مانگی۔ یہ تنازعہ تاحال سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔


 
 
 
 
 
 
 
 
 

صارفین نے اس بات پر اعتراض اٹھایا کہ سلمان خان نے اپنے بیان میں بھارت کا ذکر نہیں کیا اور بلوچستان اور پاکستان کو الگ الگ ملکوں کے طور پر بیان کیا۔ کچھ صارفین نے اسے اداکار کی لاعلمی یا زبان کی لغزش قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے سیاسی حساسیت سے جڑا معاملہ قرار دیا۔

دوسری جانب سلمان خان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کے دفاع میں سامنے آئی، جن کا کہنا تھا کہ اداکار کا مقصد کسی ملک یا علاقے کو الگ ظاہر کرنا نہیں تھا بلکہ وہ عمومی طور پر جنوبی ایشیا کے مزدور طبقے کی بات کر رہے تھے۔ تاہم یہ معاملہ تاحال سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔