ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور کی کھلی کچہری ؛ شکایات کے فوری ازالے کا حکم

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور کی کھلی کچہری ؛ شکایات کے فوری ازالے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے ۔

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیےکھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں  نے  بڑی تعداد میں شرکت  کی ۔

شہری حیدر علی ،عمران علی امانت میں خیانت، خورشید بی بی ،منیر احمد، اغواء  کے  مقدمات کی شکایات کے بارے میں پیش ہوئے۔ شہری کلیم اللہ، عبداللہ چوری،علی رضا چیک ڈس آنر، رمشاء طارق زیادتی کے  مقدمات کی شکایات کے بارے پیش ہوئے۔

اس کے علاوہ کافی تعداد میں شہری اپنے اپنے مقدمات کی تفتیش کی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے، 

تفتیش سے متعلق شکایات پرچند کمپلینٹس کی اپنے دفتر اے ڈی آئی جی کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ناقص تفتیش پر چند کیسز کو تبدیلی تفتیش بورڈ میں مارک کیےاور تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ۔ چند شکایات کے متعلق ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو فوری طور پر ازالہ کرنے کا حکم دیا۔

 ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نےڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو کال کرکےمتعلقہ مقدمات کی تفتیش بارے احکامات جاری کیے ۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  سید ذیشان رضا نے کہا مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں ۔عوام کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔