ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی لیکن سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، 28 اکتوبر کو کیس آئندہ سماعت مقرر کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف بہارہ کہو تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جولائی سے اب تک کئی بار علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں لیکن سابق وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

دس ستمبر کو بھی اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور انہیں 17 ستمبر کو عدالت میں گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

عدالتی حکم کے بعد سابق وزیراعلیٰ کے وکیل راجہ ظہور الحسن پیش ہوئے اور عدالت سے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی لیکن جج نے وارنٹ منسوخی سے انکار کرتے ہوئے ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے آج سماعت کے دوران وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer