ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹماٹر کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرکاری نرخ 175 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں مگر بازار میں یہ 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

انتظامیہ کی غفلت اور عدم نگرانی کے باعث مارکیٹ میں ٹماٹر کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نہ صرف قیمتیں ناقابلِ برداشت ہو چکی ہیں بلکہ کئی مقامات پر ٹماٹر دستیاب ہی نہیں، جس کے باعث خریدار خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں خود منڈی سے ٹماٹر مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث وہ مجبوراً مہنگے داموں بیچ رہے ہیں۔ ان کے مطابق جب تک منڈی کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہوتیں، ریٹیل قیمتیں کم نہیں ہو سکتیں۔