ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا پتنگ بازی کیلئےقانون میں ترامیم کانیاڈرافٹ تیار

حکومت کا پتنگ بازی کیلئےقانون میں ترامیم کانیاڈرافٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں بسنت کے تہوار کے لیے اہم پیشرفت ، حکومت نے پتنگ بازی کے لیے قانون میں ترامیم کا نیا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، جو پنجاب پروبیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 کے تحت ترمیم شدہ ہے۔

 ترمیم شدہ ڈرافٹ کے مطابق پتنگ بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ مینوفیکچررز کے لیے رجسٹریشن فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ تجدید کے لیے 2 ہزار 500 روپے فیس رکھی گئی ہے۔ پتنگ فروشوں کے لیے رجسٹریشن فیس 15 ہزار اور تجدید کی فیس 1 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے رجسٹریشن فیس 50 ہزار اور تجدید فیس 5 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

محفوظ پتنگ بازی کے لیے مخصوص شرائط و ضوابط پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بڑی پتنگ، دھاتی یا شیشے والی ڈور کے استعمال پر سخت پابندی برقرار رہے گی۔ خاص طور پر دھاتی ڈور کے استعمال پر سزا کے طور پر جیل کی سزا دی جائے گی۔

لاہورمیں اگلے سال محفوظ بسنت منانے کی تیاریاں کرلی گئیں اورمتوقع طور پرفروری 2026میں لاہور میں محفوظ بسنت منائی جائیگی۔بسنت کی تقریبات اب صرف اندرونِ لاہور تک محدود نہیں رہیں گی۔ بسنت کے لیے جن مقامات کے نام تجویز کیے گئے ہیں ان میں والڈ سٹی، ریس کورس، ماڈل ٹاؤن، اور جلو پارک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی سی ہوٹل، آواری ہوٹل، اور فلیٹیز ہوٹل کی چھتوں پر بھی پتنگ بازی کی اجازت دی جائے گی۔