ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں کے لیے خوشخبری، حکومت کا AI ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

نوجوانوں کے لیے خوشخبری، حکومت کا AI ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وزیرِاعظم کے نوجوان پروگرام (PMYP) کے تحت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔

  ابتدائی مرحلے میں 200 نوجوان ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کی آن لائن تربیت دی جائے گی۔

 پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی صورت ہے۔

 اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

 یہ منصوبہ NAVTTC، Uni Services International اور ITMC China کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

 منصوبے کے تحت شرکاء کو پاکستان اور چین کے اداروں سے مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔