ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ کے رہائشی کی لاہور جناح ہسپتال سے گاڑی چوری

گوجرانوالہ کے رہائشی کی لاہور جناح ہسپتال سے گاڑی چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: جناح ہسپتال سے شہری کی گاڑی چوری، سی سی ٹی منظر عام پر آگئی، گوجرانوالہ کا رہائشی محمد سعود بیوی کا چیک اپ کروانے جناح ہسپتال آیا۔

جناح ہسپتال کی پارکنگ میں شہری نے گاڑی کھڑی کی، پرچی لی، کچھ دیر بعد چور آیا، گاڑی کا لاک کھولا اور گاڑی بآسانی لے اڑا۔

گاڑی چوری واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی فوٹیج میں چور کو پارکنگ عملہ سے بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

چور کچھ دیر بحث کے بعد بغیر ٹوکن اور کاغذات دیکھائے گاڑی لے جاتا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں خیبر کار نمبر ایس ٹی جی 721 کو گیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ 

شہری محمد سعود کا کہنا تھا کہ گاڑی پارکنگ عملہ کی ملی بھگت سے چوری ہوئی،  متاثرین شہری نے گاڑی چوری کے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی۔ 

درخواست کے متن میں بتایا گیا کہ پارکنگ ٹھیکیدار نے کار پارکنگ ٹوکن نمبر 17 جاری کیا، شلوار قیمیض پہنا شخص بآسانی کار چوری کر کے لے گیا۔