اداکارہ ایمان علی کی بولڈ تصاویر منظر عام پر آگئیں

Iman Ali bold pic viral
کیپشن: Iman Ali bold pic
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے اپنے کیریئر کے آغاز سے اپنی صیلاحیت کا لوہا منواتے بہترین اداکاری کرتے متعدد ایوارڈ اپنے نام کئے، حال ہی میں ان کی نئی فلم' ٹچ بٹن' کی پروموشن ہوئی جس میں اداکارہ نے ایسی تصاویر بنائیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایمان علی سنجیدہ اور حساس شخصیت کی مالک ہیں اور ڈراموں اور فلموں کے علاوہ کم ہی دکھائی دیتی ہیں، سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمان علی کی کچھ نئی تصاویر وائرل ہوئیں جن پر صارفین پھٹ پڑے،  ان تصاویر میں ایمان علی کے ہمراہ عروہ حسین،فرحان سعید بھی موجود ہیں۔

مختصرلباس پہنے ایمان علی نے اپنی علیحدہ تصاویر بھی بنوائیں جن میں دیکھا جاسکتا ہےجن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر کڑی تنقید کی اور کمنٹس سیکشن میں ملے جلے تبصرے کئے۔ صارفین نے تصاویر کو بولڈ تصور کیا جبکہ اداکارہ کو طرح طرح کےمشورے بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. اس سلسلے میں فلم کی پرموشنز کا آغاز ہو گیا ہے. گزشتہ روز فلم ٹچ بٹن کا کراچی میں ٹریلر لانچ کیا گیا . ٹریلر میں فرحان سعید اور عروہ حسین دکھائی دئیے. عروہ حسین فلم کی پرڈیوسر ہیں جبکہ فرحان سعید نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے. فرحان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، ایمان علی اور سونیا حسین و دیگر کے نام شامل ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer