حجاب پہنے مسلم لڑکیوں کیساتھ سٹور پر بد سلوکی؛ ویڈیو وائرل

Female Staff at a Superstore blatantly and forcefully removing Hijab
کیپشن: removing Hijab
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خواتین کے ساتھ بداخلاقی، بدسلوکی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں، ایسے واقعات اکثر بھارت میں رونما ہورہے ہیں جہاں مسلم خواتین غیرمحفوظ ہیں، انسٹاگرام پرایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دو مسلم خواتین کے ساتھ سٹور کے عملہ سمیت گاہکوں نے بدسلوکی کی۔

تفصیلات کےمطابق مودی سرکاری نے مسلم خواتین کا بھارت میں جینا محال کردیا ہے، خواتین گلی، محلوں اور عوامی جگہوں پر غیر محفوظ ہیں، بھارتی میڈیا بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم نہتے مسلم خواتین اور مردوں پر بھارت میں ہونے والے مظالم چھپا رہا ہے، سوشل میڈیا پر آئے روز مسلمانوں پر تشدد کی ویڈیوز شیئر ہورہی ہیں اور بی جے پی کے رہنما قصور وار نہتے مسلمانوں کو ہی تصور کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں حجاب پہنے دو مسلم خواتین کی سٹور پر خریداری کے دوران تذلیل کی گئی۔

بھارت کے کس علاقہ میں پیش آنے والے اس واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو مسلم لڑکیاں سپر سٹور پر خریداری کے لئے پہنچی، دونوں کو حجاب میں دیکھ کر سٹور میں شور مچ گیا اور وہاں موجود دیگر لوگوں اور سٹور کے عملہ کی عورتوں نے زبردستی دونوں کا حجاب اتارا، ویڈیو میں ایک شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مارنا نہیں اور ان کے بیگز کی تلاشی بھی لی جبکہ ان کو برا بھلا بھی کہا گیا۔

حجاب اتارنے پر دونوں مسلم لڑکیوں رو رہی ہیں جبکہ بھارتی خواتین اور ویڈیو بنانے والاکو رحم نہ آیا اور سخت الفاظ استعمال کرتے ان کو چہرے کیمرے کی طرف کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by MEGA News (@meganews.pk)


M .SAJID .KHAN

Content Writer