ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کے الیکشن کمیشن سے نااہل ہونے پر گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔
پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔ pic.twitter.com/5gNffXw0ID
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 21, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔