ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

70 سالہ خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

70 years old women give birth to baby
کیپشن: 70 years old women
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ میں 70 سالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیون بین رباری نامی خاتون نے ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے طریقہ کار سے بذریعہ آپریشن بچے کو جنم دیا۔خاتون کے ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے بتایا کہ جب خاتون پہلی بار ہمارے پاس آئی تھیں تو ہم نے انہیں بتایا کہ اتنی بڑی عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ انہیں بچہ چاہیے۔اس عمر میں بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

ڈاکٹر  کے مطابق  خاتون کی عمر کی وجہ سے اس کیس کو ہینڈل کرنے میں کافی سوچ بچار کی لیکن بعد میں یہ کیس لے لیا ، دونوں میاں بیوی کو بچے کی بہت خواہش تھی اور دونوں کافی عرصے سے بچے کے انتظار میں تھے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچہ بالکل صحت مند و تندرست ہے جب کہ اس کی ماں جیون بین رباری کی صحت بھی ٹھیک ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر