ویب ڈیسک : این سی بی کی ایک ٹیم نے شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپا مارا ہے جبکہ ایک ٹیم اداکارہ انانیہ کے گھر پہنچ گئی اور انہیں آج دفتر پیشی کیلئے نوٹس وصول کرایا ہے ، دوسری طرف بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان خان سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ملاقات کی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تھی لیکن گذشتہ روز ان پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے، اور آج مہاراشٹر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا پہلا دن ہے۔ جیل حکام سے پیشگی اجازت کے بعد شاہ رخ خان نے ملاقاتیوں کے سیکشن میں اپنے بیٹے سے 16 سے 18 منٹ تک ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان شیشے کی دیوار تھی اور وہ انٹر کام کے ذریعے آپس میں بات کر رہے تھے۔ اس موقع پر جیل حکام بھی وہاں موجود تھے۔ یادرہے اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پہلی دفعہ شاہ رخ خان منظر عام پر آئے ہیں آرتھر روڈ جیل پر پہنچے تو لوگ انہیں دیکھنے کے لئے اکٹھا ہوگئے اس موقع پر انہوں نے ہاتھ اٹھا کر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ۔ این سی بی کی ایک ٹیم نے شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپا مارا ہے جبکہ ایک ٹیم اداکارہ انانیہ کے گھر پہنچ گئی اور انہیں آج دفتر پیشی کیلئے نوٹس وصول کرایا ہے ،
Mumbai | A team of Narcotics Control Bureau arrives at actor Shah Rukh Khan's residence 'Mannat' pic.twitter.com/W3h24x8fzs
— ANI (@ANI) October 21, 2021
Mumbai | A team of Narcotics Control Bureau arrives at the residence of actor Ananya Pandey. A team of NCB is also present at Shah Rukh Khan's residence
— ANI (@ANI) October 21, 2021
Visuals from Ananya Pandey's residence pic.twitter.com/U5ssrIxpph
۔
دوسری طرف بمبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے اور کیس کی سماعت کے لئے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے منمن دھمیچا کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی 26 اکتوبر کوہوگی
یادرہے آریان خان آٹھ اکتوبر سے ممبئی کروز ڈرگز کیس کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ان کی دو دفعہ درخواست ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔ گذشتہ روز آریان خان کے ساتھ ارباز مرچنٹ اور منمن ڈمیچا کی ضمانت کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔
#WATCH Actor Shah Rukh Khan reaches Mumbai's Arthur Road Jail to meet son Aryan who is lodged at the jail, in connection with drugs on cruise ship case#Mumbai pic.twitter.com/j1ozyiVYBM
— ANI (@ANI) October 21, 2021
قبل ازیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو کروز پارٹی کے دوران آریان خان کی بالی وڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار اداکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں چیٹ ملی، جسے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔آریان خان کی کچھ منشیات فروشوں کے ساتھ چیٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
#WATCH Shah Rukh Khan leaves from Mumbai's Arthur Road Jail after a brief meeting with son Aryan pic.twitter.com/A9y2exXtn4
— ANI (@ANI) October 21, 2021