ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید16افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 328 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید622کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار826ہوگئی۔کورونا وائرس سے مزید16افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 328 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار334کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔
پنجاب میں 12 ہزار 876 افرادجان کی بازی ہار گئےجبکہ سندھ میں 7 ہزار536، خیبرپختونخوا 5 ہزار698، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 66ہزار750، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار132، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار433، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار571، بلوچستان میں 33 ہزار149، آزاد کشمیر میں 34 ہزار417 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار377 ہو گئی ہے۔