کورونا وائرس نے ایک بار پھر لاہور کا رخ کر لیا 

  کورونا وائرس نے ایک بار پھر لاہور کا رخ کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:   کورونا وائرس نے ایک بار پھر لاہور کا رخ کر لیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران شہرمیں کورونا سے مزید 8 اموات، جبکہ 93 نئے کیسز سامنے آئے، شہر میں ایک ہفتے کےدوران کورونا وائرس 29 قیمتی زندگیاں نگل گیا۔

تفصیلات کے مطابق  شہرمیں کورونا کی شدت میں پھر اضافہ ہو رہا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 176 نئے مریض سامنے آئے ہیں، صوبے بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر 9 اموات ہوئیں جن میں سے 8 لاہورسے رپورٹ ہوئی ہیں۔

 

کورونا وبا کے دوران پنجاب بھر میں اب تک 1 لاکھ1 ہزار936 کنفرم مریض رپورٹ ہوچکے ہیںم جن میں سے نصف سے زائد  51ہزار180 لاہورمیں رپورٹ ہوئے، صوبے میں وبا سے مجموعی طور پر 2 ہزار319 اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 904 لاہورمیں ہوئیں، پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer