سونا مہنگا ہونےسے فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی

سونا مہنگا ہونےسے فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی

(شہزاد خان ابدالی) شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے،  بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں 250 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا ۔ جیولرز اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں میں سونا 250 روپے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 16 ہزار 350 روپے رہی اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ لاکھ 6ہزار 608 روپے رہے اور اکیس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 1 ہزار 762 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1230 روپے ریکارڈ کی گئی۔صرافہ مارکیٹوں کے جیولرز نے سونے کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا جیولرز نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے اس سے اس سیکٹر کی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ سونے کے صارفین نے کہا کہ سونا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے اب متوسط طبقہ سونا خریدنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔