سی سی پی او کی حالت بگڑ گئی، چھٹی پر چلے گئے

سی سی پی او کی حالت بگڑ گئی، چھٹی پر چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی طبیعت ناساز ہوگئی، طبیعت ناساز ہونے کے باعث سی سی پی او رخصت پر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سربراہ سی سی پی او عمر شیخ کی اچانک صحت خراب ہوگئی،حالت بگڑنے پر سی سی پی او نے آئی جی پنجاب سے 2 روز کی رخصت لی،گزشتہ روز  سی سی پی او  کی نازیبا زبان استعمال کرنے  کی  آڈیو لیک ہوئی، جس میں وہ ایک متاثرہ خاتون کو گالیاں دے رہے ہیں،نائلہ نامی خاتون کے بقول سی سی پی اوکو اپنے گھرمیں توڑپھوڑ کرنے اورشوہرکوحراست میں لینے پر انصاف کی فراہمی کےلئےدرخواست دی تھی۔ خاتون کا کہناتھا کہ میرےخاوندکورائیونڈ پولیس نےاغواءکیا اور 16لاکھ روپےوصول کئے، میرے خاوند کے خلاف جھوٹامقدمہ درج کرکےاسےچھوڑدیاگیا۔

بعدازاں سی سی پی اولاہورعمر شیخ کی جانب سے گالیاں دینے پرمتاثرہ خاتون نےان کے خلاف مقدمہ کےلئےدرخواست دیدی۔ سی سی پی اولاہور کے خلاف ویمن تھانہ ریس کوریس میں درخواست دی گئی۔خاتون کا کہنا ہے کہ سی سی پی او نے داد رسی کرنے کے بجائے گالیاں دیں۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ عمر شیخ نے25 ڈی اور 506 جرم کا ارتکاب کیا ہے۔گالم گلوچ سے معاشرے میں عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔

سی سی پی اوپہلے بھی موٹروے کیس میں متنازعہ بیان دے چکے ہیں،رائیونڈ پولیس کی کرپشن پر خاتون نے عمرشیخ کو درخوست دی تھی،محرر تھانہ ویمن ریس کورس نے درخواست جمع کر لی،محرر ویمن تھانہ  نے متاثرہ خاتون ،نائلہ کو جواب دیا کہ افسران سے رابطہ کر کے درخواست بارے پوچھا جا رہا ہے ،افسران کے جو احکامات ملیں گے آپکو بتا دیا جائے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer