ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصباح الحق بچ گئے

مصباح الحق بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) مصباح الحق کو ایک سے زائد عہدوں پرتعینات کرنےکامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے مصباح الحق کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے متفرق درخواست پر پی سی بی سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔
سیدعلی زاہد بخاری ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل نےموقف اختیارکیا کہ مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے ہیں، تینوں عہدوں کے لیے مصباح الحق کے پاس کوئی تجربہ نہیں۔ مصباح الحق کو تینوں عہدے دینے کا اقدام کالعدم قرار دینےکی درخواست دائر کر رکھی ہے، تاحال پی سی بی کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایاگیا، عدالت مصباح الحق کو عدالتی فیصلےتک فوری طور پرکام سے روکنےکا حکم جاری کرے، عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد پی سی بی، مصباح الحق سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کر دیئے اورمتفرق درخواست کی سماعت مرکزی کیس کے ساتھ نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔