سٹی42: پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی، پاکستان کے خلاف پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے۔ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے۔ یہ باتیں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج ایک نیوز چینل کے نمائندہ کے سوالات کے جواب میں بتائیں۔
انتہائی سنجیدہ مزاج وزیردفاع نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی۔ یہ دہائیوں سے چل رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا، پراکسی وار ماڈرن وارفیئرکا ایک ٹول ہے۔ پاکستان کے خلاف پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے، پراکسی وار 80 کی دہائی میں شروع ہوئی، لاہور اور راولپنڈی میں دھماکے ہوئے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اورجنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں۔
خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 7 طیارے مار گرائے تھے اور ایس 400 دفاعی نظام بھی تباہ کیا تھا۔