ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیانظام؛سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو تعلیمی قابلیت کے اضافی نمبر ملیں گے

نیانظام؛سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو تعلیمی قابلیت کے اضافی نمبر ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو اب سیلیکشن کے وقت  ان کی تعلیمی قابلیت کے اضافی نمبر ملیں گے۔ ایک ہی ڈگری کے ساتھ اپلائی کرنے والے تمام امیدوار اب برابر شمار نہیں ہوں گے، زیادہ بہتر پرسنٹیج والے امیدواروں کو بہتر پوزیشن ملےگی۔

سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ  سامنے آیا ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت دینے کے لئے نیا طریقہ کار اپنا لیا ہے جس میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو زیادہ صحیح اہمیت ملے گی۔

​اب گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک  کی پوسٹوں پر تقرر کے لئے کوشش کرنے والے امیدواروں کو   تقرر کے لئے ایویلیویشن کے عمل میں ان کے تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر اضافی پوائنٹس ملیں گے۔

ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی ایسے امیدواروں کو 5 اضافی نمبر دے گی ۔  امیدواروں کے تعلیمی اسناد میں مجموعی طور پر 50 فیصد سے کم نمبر نہیں ہونگے 
انٹر میڈیئٹ پاس امیدواروں کو ٹیسٹ میں پانچ اضافی نمبر دیئے جائیں گے ۔
آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ میں پانچ اضافی نمبر دینا لازمی قرار ہوگا ۔
فیصلے کا اطلاق تمام محکموں پر ہوگا ۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے حکم ناامہ جاری کردیا ۔
حکم نامہ سیکشن افسر فائیو ثناء اللہ قاضی کے دستخط سے جاری کیا گیا ۔