ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ائیرشو  کے دوران ائیرکریش میں بھارتی فضائیہ کا پائلٹ بھی مارا گیا

 دبئی ائیرشو  کے دوران ائیرکریش میں بھارتی فضائیہ کا پائلٹ بھی مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارتی میڈیا میں یہ افسوس ناک خبر آ رہی ہے کہ دبئی کے ائیر شو میں بھارت کا جنگی طیارہ گرنے سے تباہ ہوا تو اس کا پائلٹ بھی حادثہ میں مارا گیا ہے۔ 

دبئی ایئر شو کے دوران ہندوستان کا جنگی طیارہ تیجس حادثہ کا شکار ہونے کی خبر تو لمحوں میں ہی پوری دنیا میں پھیل گئی تھی، اب اس بد قسمت جنگی جہاز کے پائلٹ کی حادثہ مین وفات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔  
تیجس جنگی طیارہ جمعہ کی دوپہر دبئی ایئر شو میں ڈیمونسٹریشن فلائٹ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2.10 بجے ہوا، جب ایئرکرافٹ ناظرین کے لیے پرفارم کر رہا تھا۔
 
آج دبئی میں ایئر شو کے دوران  بھارتی فضائیہ کا بھارت میں بنا ہوا جنگی  طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔جنگی طیارے  تیجسس کے  کریش ہہونے کا  حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ طیارہ دنیا بھر سے جمع ہونے والے مہمانوں کے سامنے ڈیمونسٹریشن فلائٹ کررہا تھا۔

 ابتدائی رپورٹس میں یہ پتہ نہیں چل سکا تھا کہ حادثہ سے پہلے پائلٹ طیارہ سے باہر نکل پایا یا نہیں، لیکن اب پائلٹ کی وفات کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 
 


بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ تیجس جنگی طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2.10 بجے تب حادثہ کا شکار ہوا جب ناظرین کے لیے پرفارم کر رہا تھا۔ ڈیمونسٹریشن کے دوران ہی  پر ایئرپورٹ سے سیاہ دھوئیں کا غبار اٹھتا دکھائی دیا، جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حادثہ ہوتے ہی ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بھیڑ کو ہٹایا۔ اس بھیڑ میں بڑی تعداد بچوں کی بھی تھی، جنھیں پیچھے ہٹایا گیا۔ دفاعی ذرائع نے بھی یہ مطلع کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کا تیجس دبئی ایئر شو کے دوران حادثہ کا شکار ہوا ہے اور پائلٹ کی حالت کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں پائلٹ کی موت سے متعلق تصدیق ہو گئی۔

دبئی ایئر شو میں بھارت اور پاکستان سمیت 50 ممالک کے 1500 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 1.48 لاکھ سے زیادہ انڈسٹری پروفیشنلز حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں بامبارڈیئر، ڈسالٹ ایویشن، امبریئر، تھیلس، ایئر بس، لاک ہیڈ مارٹن اور کیلیڈس جیسیمارکیٹ لیڈر  ایئرواسپیس کمپنیاں شامل ہیں۔

 انڈین ایئر فورس ’سوریہ کرن ایروبیٹک‘ ٹیم اور ایل سی اے تیجس کے ساتھ ایئر شو میں حصہ لے رہی تھی۔ اسی دوران حادثہ ہو گیا۔ یہ ایئرکرافٹ ’ایچ اے ایل‘ کا بنایا ہوا ہے، جو ایک سنگل سیٹ لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) ہے۔