ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.07فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ساتھ ہی مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.53فیصد ہوگئی۔ 

رپورٹ  کے مطابق ایک ہفتے میں16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے13اشیاء سستی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر57.03فیصد مہنگے ہوئے، لہسن 2.61 اورچینی کی قیمتوں میں 2.23فیصد کا اضافہ ہوا، کیلے0.72 اورچائے 0.59 فیصد مہنگی ہوئی ۔ اسکے علاوہ ڈیزل،بیف،کوکنگ آئل،ایل پی جی اورجلانےوالی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز12.38 اور چکن 8.07فیصد سستا ہوا، ساتھ ہی آلو،آٹا،انڈے،دال مونگ اوردال چنا بھی سستی ہوئی۔