ویب ڈیسک : یورپ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، یورپی ملک نے سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلیمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ہنگری کی جانب سے پیٹر سیجارٹو نے یادداشت پر دستخط کیے۔
یادداشت کے تحت ہنگری نے پاکستان کے لیے سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کیا ہے اوراسٹیپ ینڈیم ہنگراسکالرشپس کی سالانہ تعداد 80 سے بڑھا کر 400 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تقریب میں پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سفیر رحیم قریشی بھی موجود تھے، جنہوں نے دو طرفہ تعلیمی تعاون کے فروغ میں دلچسپی ظاہر کی۔