ملک اشرف: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد 23 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ فاضل جج اس وقت جج بنکنگ کورٹ نمبر 2 لاہورمیں تعینات ہیں، جہاں انہیں اکتوبر 2024 میں تعینات کیا گیا تھا۔
ملک شبیر احمد 24 نومبر 1965 کو قصور کے علاقے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 12 اکتوبر 1994 کو عدلیہ میں شمولیت اختیار کی اور اپنے کیریئر کے دوران مختلف جوڈیشل عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہیں 29 اپریل 2017 کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی۔سروس کی بنیاد پر ججز کی جاری سنیارٹی لسٹ میں ملک شبیر احمد اس وقت 20 ویں نمبر پر ہیں۔عدالتی حلقوں میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانت داری اور قانونی معاملات پر گہری گرفت کو سراہا جاتا ہے۔