گوجرانوالہ ؛ ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ ؛ ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، 3 اشتہاری ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا:  گوجرانوالہ میں ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی،پنجاب پولیس نےسنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کیا گیا،  گرفتار ملزم میں قیصر الطاف، محمد یونس اور اعجاز خان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج تھے،ملزمان قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزم قیصر الطاف گجرات پولیس جبکہ ملزم محمد یونس  اور اعجاز خان راجن پور پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے جس کے باعث ملزمان  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابو ظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، گوجرانوالہ۔انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔