ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو شکست،2 مداحوں نے خودکشی کرلی

ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو شکست،2 مداحوں نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرکٹ ورلڈکپ 2023کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دےکر ایک بار پھر ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا،  بھارتی مداحوں نے اس شکست کے باعث اپنی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2  مداحوں نے   بھارت کی ہار پر  دل شکستہ ہوکر   خودکشی کرلی جس میں   23 سالہ راہول  لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ دیکھنے کے بعد تھیٹر کے نزدیک ہی راہول  لوہار  نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی۔

دوسری جانب جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے بھی چھت سے لٹک کر خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دیو رانجن ایموشنل ڈس آرڈر بیماری کا علاج کروا رہے تھے، بھارت سے شکست  کے بعد وہ گھر سے نکل گئے تھے۔