ورلڈ کپ میں شکست کے آفٹر شاکس؛ دونوں میڈیا مینجر بھی فارغ

City42, Pakistan Cricket Board, Media Managers of Pakistani Team sacked, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی:  ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے آفٹر شاکس  کی زد میں آ کر دونوں میڈیا مینجر بھی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ جانے والے دونوں میڈیا مینجر وں کوبھی فارغ کر دیا ہے۔ بھارت سے ورلڈ کپ کے دوران واپس بلائے جانے والے احسن ناگی نے پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے استعفی دے دیا۔ ورلڈ کپ میں جانے والے دوسرے میڈیا مینجر عمر فاروق کالسن بھی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے۔ آسٹریلیا کے دورہ کے لئے میڈیا مینجر بھی نیا ہو گا۔