(ویب ڈیسک)بہرام میں آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں 6 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع قمبر کے ٹاؤن کمیٹی بہرام سمیت دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، ایک ہی دن میں 6 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں امام اللہ کھوکھر، جاوید احمد، عابد علی، محمد ایوب، محمد اسلم اور احسان علی شامل ہیں، جنہیں قمبر کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین کر دی گئی ہے۔
ٹاؤن اور ضلعی انتظامیہ نے کتا مار مہم شروع نہ کر سکی، جس کی وجہ سے پورے ضلع میں کتوں کی بھرمار ہو گئی۔ آوارہ کتوں کے ڈر کی وجہ سےشہریوں کا باہر نکلنا محال ہو گیا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں نے ہمارا اور بچوں کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے، ہمارا گھروں سے نکلنا بھی مشکل بن گیا ہے۔
متاثرین کا مزید کہا کہ بچوں کو ڈر کے مارے سکول نہیں بھیجتے اور اگر بھیجتے ہیں تب بھی پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔