ڈھول کی تھاپ پر دلہا بے قابو،اچانک ڈانس شروع کر دیا،ویڈیو وائرل

IN marriage procession
کیپشن: Bride and groom
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈھول کی تھاپ پر دلہا خود پر قابو نہ رکھ سکا اور دلہن کو چھوڑ کر ڈانس کیلئے سٹیج سے کود گیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ پر دلہا اور دلہن کے ڈانس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں،  بیشتر ویڈیوز  دلہا یا دلہن اور بعض اوقات دونوں ہی اپنی شادی کی خوشی میں بے اختیار جھوم اٹھتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہا اور دلہن دونوں سٹیج پر بیٹھے ہیں۔

 اس دوران ڈھولچی ڈھول پیٹنا شروع کر دیتا ہے تو دلہا خودپر کنٹرول نہیں رکھا پاتا اور اپنی مالا دلہن کو پکڑوا کر سٹیج سے کود جاتا ہے اور دوستوں کیساتھ ڈانس میں شامل ہو جاتا ہے اور ایسا ڈانس کرتا ہے کہ دلہن دلہا کی اس حرکت پر بے اختیار مسکرادیتی ہے۔