سشمیتا سین کی سرجری،اداکارہ اب کیسی ہیں؟ ویڈیو وائرل  

Indian actress
کیپشن: Sushmita Sen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سابق مس انڈیا اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی سرجری کے حوالے سے مداح  بہت ہی پریشان ہیں۔مداحوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سشمیتا سین نے انکشاف کیا تھا کہ اُنہوں نے 16 نومبر کو اپنی سرجری کروائی تھی اور اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں، جس کے بعد کمنٹ سیکشن میں تبصروں کا سلسلہ جاری رہا۔حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنی 46ویں سالگرہ منائی تھی جس کے لیے اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی۔

 سشمیتا سین نے اپنی پوسٹ میں سالگرہ پر مبارکباد دینے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا،کمنٹ سیکشن میں کسی نے سشمینا سین کی مکمل صحتیابی کے لیے دُعا کی تو کئی مداحوں نے اداکارہ سے اپیل کی کہ وہ اُنہیں سرجری کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کریں۔سشمیتا سین نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب میری سرجری کا سن کر بہت پریشان ہوگئے لیکن میں بالکل خیریت سے ہوں۔