عمر اسلم: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغاسے اوکاڑہ کی معروف سیاسی شخصیت سید گلزار حسنین اور بیٹے سید سلیمان حسنین کی ملاقات، مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کے فیصلوں نے دنیا میں پاکستان کا وقار ہمیشہ بلند کیا، خودمختار ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہوتے ہیں، عدلیہ ہمیشہ میرٹ پر فیصلوں سے آزاد ریاست کو پروان چڑھنے میں معاون ثابت ہوئی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی سے معاشرے میں جرائم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی کہ معاشرے میں امن و امان اور ترقی کیلئے معاشی خوشحالی بہت ضروری ہے، ہماری سیاست کا مقصد عام اور غریب آدمی کو بروقت بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں طبی سہولتوں کیلئے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس شروع کی جبکہ طلبہ کو مفت کتابیں اور وظیفے بھی دئیے گئے۔