آئی سی سی نے شاہین آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا

Shaheen Afridi's been fined
کیپشن: Shaheen Afridi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکوڈ آف کنڈٹ کی خلاف ورزی پرفاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جرمانہ کر دیا۔

آئی سی سی نے شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جر‏مانہ عائد کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی آرٹیکل دو اعشاریہ نو کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔  کوڈ آف کنڈکٹ کی ‏خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کی ڈسپلنری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ‏کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ نےدوسرےٹی 20میں بنگلادیشی بلےبازعفیف حسین کی جانب گیندپھینکی تھی جو بلے باز کے ٹخنوں ‏پر لگی تھی۔ میچ کےدوران اوربعد میں شاہین شاہ نےعفیف حسین سےمعذرت بھی کی۔