پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کب؟ تجویز سامنے آگئی

Pakistan Super League
کیپشن: PSL
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پی ایس ایل سیون کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ کے لیے آٹھ اور 10 دسمبر کی تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔ ڈرافٹنگ تقریب کے لیے وینیو تاحال طے نہیں ہوا۔ ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب لاہور میں ہونے کا قومی امکان ہے جبکہ ویسٹ انڈیز سیریز کے باعث کراچی میں ڈرافٹنگ تقریب منعقد کروانا دشوار ہے۔  نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اوپن ائیر ڈرافٹنگ تقریب منعقد کروائی جائے گی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اوپن ایئر ڈرافٹنگ تقریب منعقد کروائی جائے گی، پی ایس ایل سیون میں اہم کھلاڑی اپنی فرنچائزز تبدیل کریں گے۔ پی ایس ایل سیون کا آغاز جنوری کے آخری ہفتے میں ہوگا جبکہ پہلے مرحلے کے میچز کراچی جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں ہوں گے۔