17 ویں نیشنل ویمن سوئمنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

 Swimming championship end session
کیپشن: Swimming championship
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)17 ویں نیشنل ویمن سوئمنگ 2021 کی اختتامی تقریب میں پوزیشن لینے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

 17ویں نیشنل ویمن سوئمنگ کا اہتمام پاکستان ویمن سوئمنگ ایسوس یشن کی جانب سے ڈی ایچ اے لاہور میں منعقد ہوئے۔چئیرپرسن سارہ احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مختلف کیٹگریز میں کامیاب ہونے والی خواتین میں گولڈ ، سلور اور برونز میڈل دئیے۔

چئیرپرسن سارہ احمد نے سوئمنگ مقابلوں میں شرکت کرنے والی تمام خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔خواتین سوئمرز تمام انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرتی ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کی خواتین سوئمرز نے ساوتھ ایشین گیمز میں میڈل حاصل کئے ہیں۔

سارہ احمد نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ہماری خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں، چیئرپرسن سارہ احمد کو پاکستان ویمن سوئمنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer