ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 659 ہو گئی ہے۔پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید313کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار872ہوگئی۔ پنجاب میں ابتک 12 ہزار 997افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار611، خیبرپختونخوا 5 ہزار814، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار58، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار553، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار422،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار467، بلوچستان میں 33 ہزار434، آزاد کشمیر میں 34 ہزار532 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40ہزار19کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہزار 385 ہو گئی ہے۔ محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 53 تشخیصی ٹیسٹ کیئے گئے۔ محکمۂ صحت پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران لاہور میں کورونا وائرس کے 42 جبکہ قصور سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمۂ صحت پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 5 فیصد جبکہ لاہور میں 1 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبۂ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 422 مریض پورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اس موذی مرض سے کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 997 ہو چکی ہیں۔