نواز شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ

نواز شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)بینکنگ کورٹ نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر مل کیس میں نواز شریف کے کزن جاوید شفیع، زاہد شفیع سمیت پانچ کزنوں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ جرائم کورٹ کے جج منیر احمد کی عدالت میں کشمیر شوگو مل اور اتفاق شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں میاں نواز شریف کے کزن جاوید شفیع، زاہد شفیع سمیت پانچ افراد پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، عدالت میں سمٹ بنک نے ریکوری کا دعوے دائر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جاوید شفیع وغیرہ نے ملوں کے نام پر بنک سے قرض لیا لیکن بعد میں واپس نہ کیا جس سے مالیاتی ادارے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ملزمان پربنک کی طرف سے اتفاق شوگر مل اور کشمیر شوگر مل کے نام پر کروڑوں روپے کا قرض واپس نہ کرنے کا الزام ہے.

گزشتہ سماعت پر بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے مختلف بینکوں کی درخواستوں پر سماعت کی تھی، ملزمان میں نواز شریف کے کزن طارق شفیع، جاوید شفیع سمیت دیگر شامل ہیں۔ بینکوں کا موقف ہے کہ کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز کے لیے سات سو ملین روپے قرضہ لیا گیا اور واپس نہیں کیا جا رہا۔بینکوں کے حکام کی طرف سے استدعا کی گئی کہ  عدالت ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کے کزن جاوید شفیع، زاہد شفیع سمیت پانچ کزنوں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer