یوٹیلیٹی سٹورز کو وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود 6ارب نہ مل سکے

یوٹیلیٹی سٹورز کو وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود 6ارب نہ مل سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن علی) وفاقی حکومت کا منافع بخش ادارہ تباہی کے دہانے پر، شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل بھی نایاب، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دیگر اشیا پہلے ہی نایاب ہو چکی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چند روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بحالی کے لیے چھ ارب روپے دینے کا اعلان کیا گیا لیکن تاحال پیسے نہیں مل سکے۔ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کاکہناہے کہ کارپوریشن کے پاس پیسے نہ ہونے کے باعث کمپنیوں اور ملوں نے سپلائی بند کر دی ہے جسکے باعث قلت کا سامنا ہے۔ جبکہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز کی بحالی کے لیے سنجیدہ نہیں۔ 

یوٹیلٹی سٹورزکے ملازمین کا کہناہے کہ سٹورز پر اشیا موجودنہ ہونے کے باعث گاہکوں نے سٹورز کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ کارپوریشن کے پیسے ادا کرے تاکہ سٹورزبھی چل سکیں اور ملازمین کا روزگار بھی۔

Shazia Bashir

Content Writer